ملک کے صنعتی اور کمرشل صارفین نے بجلی کا استعمال کم کر دیا۔
ڈسکوز کی بجلی کھپت میں کمی سے متعلق دستاویز حاصل کر لیں، بجلی تقسیم کار کمپنیاں بھی آمدن میں کمی پر پریشان ہیں، قیمتوں میں اضافہ بجلی کی کھپت میں کمی کی بڑی وجہ قرار دیا گیا۔
دستاویز کے مطابق فیسکو میں صنعتی صارفین نے 18 فیصد، زرعی صارفین نے 12 فیصد بجلی کی خریداری کم کی، فیسکو کے کمرشل صارفین نے بھی بجلی کا استعمال دو فیصد کم کر دیا، فیسکو کی مجموعی فروخت میں 11 فیصد کمی آئی۔
دستاویز میں کہا گیا کہ گیپکو کی صنعتی کھپت میں 4 اعشاریہ سات فیصد کمی آئی ہے، لیسکو میں صنعتی صارفین نے 15 فیصد کی خریداری کم کی جبکہ گھریلو صارفین نے 3 فیصد بجلی کا کم استعمال کیا ہے۔
حاصل کردہ دستاویز کے مطابق میپکو میں بی تھری گیٹیگری کے صارفین نے 26 فیصد بجلی کی خریداری کم کر دی، پیسکو میں صنعتی صارفین نے 17.2 فیصد اور بلک کنزیومرز نے 32 فیصد بجلی کی خریداری کم کی، سپیکو میں گھریلو صارفین نے 14.3 فیصد اور کمرشل صارفین نے 20 فیصد بجلی کی خریداری کم کی ہے۔