کراچی: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر تمام ساتھی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
انسٹاگرام پر اداکارہ کے فالوورز کی تعداد 14.1 ملین تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد وہ پاکستان کی سب سے زیادہ فالوونگ رکھنے والی اداکارہ بن گئیں۔
دوسرے نمبر پر عائزہ خان ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 14 ملین تک پہنچ گئی ہے۔
اداکارہ ایمن خان ایک طویل عرصے تک زیادہ فالوونگ کا اعزاز اپنے پاس رکھ چکی ہیں لیکن اب ان کے فالوورز کی تعداد 12 ملین ہے۔
دنیا بھر میں شوبز فنکاروں کی طرف سے سوشل میڈیا کا استعمال بڑھ رہا ہے اور اکثر یہ بات کہی گئی ہے کہ فنکاروں کو کام ان کے فالوورز کی تعداد دیکھ کر دیا جاتا ہے۔