سولر پینل پالیسی میں تبد یلیاں متعارف کرانے کی حکومتی کوششیں اسرار میں لپٹی ہوئی ہیں ۔ جس کے تحت نیٹ میٹرنگ کی جگہ گرا س میٹرنگ کو متعارف کرانا ہے ۔
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری مسلسل اس بات سے انکاری ہیں کہ موجودہ میٹرنگ سسٹم میں کوئی تبدیلی ہورہی ہے نیٹ میٹرنگ جاری رہے گی۔ اور اس میں تبدیلی کے امکان کو مسترد کردیا جس سے عوام میں عدم اطمینان پھیل رہا ہے ۔
پاور سیکٹر پر بریفنگ کے بعد وزیراعظم دفتر سے جاری سرکاری دستاویز میں کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔
اجلاس گزشتہ 4اپریل کو ہوا تھا ۔ جس میں موجودہ نیٹ میٹرنگ کی گراس بلنگ میں تبدیلی کےلیے پاور ڈویژن سے سمری طلب کی گئی تھی ۔ اس کے علاوہ جو لوگ چھتوں پر سولر پینلز لگانے کے خواہش مند ہیں یا فکسڈ چارجز ادا کرنا چاہتے ہیں ۔