بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اپنی زندگی کے نئے چیپٹر کے حوالے سے بہت خوش ہیں، اور کیوں نہ ہوں اسکا جواز بھی ہے۔
جلد ہی یہ دونوں والدین بننے والے ہیں اور پبلک ایونٹس میں یہ نہایت ہی پیارے اور دلکش نظر آتے ہیں۔
دیپیکا نے حال میں اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنے شوہر رنویر سنگھ کےلیے ایک خوبصورت تعریفی پوسٹ کی۔
جس میں انکا کہنا ہے کہ وہ ہر پانچ سیکنڈ بعد اپنے شوہر کو دیکھتی ہیں جو کہ بہت ہی پیارے ہیں۔ انکے مطابق میں نے اب تک جتنے مرد دیکھے ان میں رنویر سب سے زیادہ ہینڈسم ہیں۔
انھوں نے اپنی اسٹوری میں رنویر کو ٹیگ کرنے کے علاوہ اس میں پنک ہارٹ ایموجی بی شامل کیا ہے۔
یاد رہے کہ دیپیکا اور رنویر اپنے آپسی پیار کے حوالے سے انسٹاگرام پر کافی کھلے انداز میں اظہار کرتے ہیں۔ رنویر نے حال ہی میں دیپیکا کے حاملہ ہونے پر ٹرولنگ کمنٹس کیے جانے پر سوشل میڈیا سائٹ اپنا اکاؤنٹ بند کر دیا تھا۔
جہاں تک پیشہ ورانہ فیلڈ کا تعلق ہے تو دیپیکا آئندہ آنیوالی فلم کالکی 2898 AD میں نظر آئیں گی، جبکہ وہ سنگھم اگین میں اپنے شوہر کے ساتھ اس فلم کا حصہ ہیں۔