بھارت میں معروف شخصیات کی مہنگی طلاقیں۔
بھارت میں کئی مشہور شخصیات کی شادیاں اپنی شان و شوکت اور خوبصورتی کی وجہ سے سرخیوں میں رہیں، لیکن بدقسمتی سے یہ شادیاں علیحدگی پر منتج ہوئیں اور ان کی طلاقیں بھی بہت مہنگی ثابت ہوئیں۔ ان میں نہ صرف بالی وڈ کے ستارے بلکہ سپورٹس کی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کی 2010 میں شادی ہوئی تھی، تاہم 2023 میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کیا۔ رپورٹس کے مطابق، شعیب نے ثانیہ کو طلاق کے عوض 15 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے۔
اسی طرح، بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور سربین ماڈل و اداکارہ نتاشا کا 2020 میں شادی کا بندھن تھا، مگر اس سال ان کی علیحدگی ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ہاردک نے اپنے 70 فیصد اثاثے جو تقریباً 94 کروڑ بھارتی روپے بنتے ہیں، نتاشا کو دے دیے، اور یہ طلاق بھارت کی سب سے مہنگی طلاقوں میں شامل ہے۔
بھارتی کرکٹر شیکھر دھون اور عائشہ مکھرجی کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، لیکن 2023 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کی۔ رپورٹس کے مطابق شیکھر نے عائشہ کو 13 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے۔
اس کے علاوہ بالی وڈ میں بھی کئی مہنگی طلاقیں ہوئیں جن میں ہریتھک روشن اور سوزین خان، کرشمہ کپور اور سنجے کپور، سیف علی خان اور امرتا سنگھ، عامر خان اور رینا دتہ، اور ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا شامل ہیں۔