لاہور میں لاوارث بچوں سے بدفعلی کروانے والا گینگ گرفتار کرلیا گیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) عمران کشور نے بتایا کہ پولیس نے 8 بچوں کو بازیاب کروا کر 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا ، ملزمان نے بچوں سے بدفعلی کروانے کیلئے سرائے کھول رکھی تھی۔
ان کا کہنا تھاکہ سرائے کے مالکان اور منیجرز ان بچوں کو بدسلوکی کیلئے فراہم کرتے اور ان سے زیادتی کرائی جاتی، زیادہ تر بچوں کو داتا دربار کے قریب واقع سرائے میں لے جا کر اس کام کیلئے استعمال کیا جاتا۔
انہوں نے بتایاکہ ملزمان سرائے میں آنے والے مہمانوں سے 500 سے 1000 روپے لے کر زیادتی کیلئے بچے فراہم کرتے تھے۔
ڈی آئی جی کے مطابق 8 بچے بازیاب کرائےگئےہیں اور ملزمان میں خالد، بلال، نواز اور رمضان شامل ہیں جنہیں گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔