معروف پاکستانی یوٹیوبر پر جان لیوا حملہ

یوٹیوبر پر مزاحیہ ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے مقبول آرٹسٹ رحیم پردیسی المعروف ’نسرین‘ پر جان لیوا حملہ کیا گیا۔

گزشتہ روز پاکستانی یوٹیوبر رحیم پردیسی کی جانب سے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی، جس میں انہیں زخمی حالت میں میں دیکھ کر ان کے پرستار پریشان ہو گئے۔

یوٹیوبر کی وائرل ہونے والی تصویر میں ان کے سر پر چوٹ لگی تھی جبکہ ان کی قمیض بھی پھٹی ہوئی نظر آرہی تھی، جس پر انہوں نے پوسٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ نشے کی حالت میں دھت چند افراد نے ان پر اچانک حملہ کردیا تھا۔

رحیم پردیسی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ حملے میں انہیں زیادہ چوٹ نہیں آئی مگر وہ بہت جلد حملہ آور ہونے والے غنڈوں کوپیشہ وارانہ طور سے نمٹیں گے۔