گھریلو تنازع پر فائرنگ ، میاں بیوی اور بیٹی جاں بحق

نوشہرہ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے میاں، بیوی اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق واقعہ نظامپورانزری میں گھریلو تنازع پیش آیا۔ ریسکیوعملے نے جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 43 سالہ میر اکبر خان،38 سالہ زوجہ اور 22 سالہ بیٹی شامل ہے۔