اکشے کمار کی میگا ایکشن فلم ’سفیرا‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

ممبئی: بالی وڈ اسٹار اداکار اکشے کمار کی میگا ایکشن فلم ’سفیرا‘ کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اداکار نے اپنی فلم کا پوسٹر جاری کیا اور مداحوں کو خبر دی کہ فلم کا ٹریلر 18 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔

پوسٹر میں اداکار سن گلاسز کے ساتھ اپنے مخصوص اسٹائل میں موجود ہیں اور پوسٹر کے مطابق ’سفیرا‘ پوری دنیا میں 12 جولائی کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

safira

اکشے کمار نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن لکھا کہ یہ فلم ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جس نے بڑا خواب دیکھنے کی جرات کی۔

’سفیرا‘ کی کاسٹ میں اکشے کے ساتھ رادھیکا مندن اور پریش راول شامل ہیں اور اسے ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر سودھا کونگارا ہدایت کاری دیں گی