لاہور ہائی کورٹ نے ہتک عزت قانون پر عمل درآمد سے روک دیا اور قانون کو عدالتی فیصلے سے مشروط کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ہتک عزت ایکٹ کے خلاف لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
درخواست گزاروں کے وکلا نے موقف اپنایا کہ ایک قانون کی موجودگی میں دوسرا قانون نہیں آ سکتا۔ پیمرا کی موجودگی میں دوسرا قانون نہیں بن سکتا۔ پیمرا کو چینلز اور میڈیا کے خلاف کاروائی کا اختیار ہے۔ صحافی ذمہ داری سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت اس قانون کو کالعدم قرار دے۔
عدالت نے ایکٹ پر عمل درآمد کو عدالتی فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے سماعت چار جولائی تک ملتوی کر دی۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ عدالت اس بل کو معطل کر دے گی۔