" بدو بدی پارٹ 2 " فیروز خان کی نئی ویڈیو پر صارفین برہم

معروف پاکستانی اداکار فیروز خا  کی نئی ویڈیو نے  ایک بار  پھر صارفین کو سیخ پا کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق اداکار فیروز خان کی ایک  میوزک ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ان کے ساتھ پاکستان ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر جنت امین خان کو دیکھا جا سکتا ہے۔

 

ویڈیو میں فیروز خان کو گلابی رنگ کا کوٹ اور سیاہ پینٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے ساتھ جنت امین کو لال رنگ کے لباس میں موجود ہیں اور دونوں نے گلاسز بھی پہن رکھے ہیں۔

 

میوزک ویڈیو میں اداکار ماڈل کے ہمراہ گانے کی لپسنگ کرتے نظر آرہے ہیں، مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی نظر سے گزری تو تہلکہ مچ گیا اور تبصروں کی برسات کر دی۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا چہرہ دیکھیں پتہ نہیں کون لوگ ہیں جو اس کو دیکھتے ہیں,ایک اور صارف نے لکھا کہ بدو بدی پارٹ 2 لگ رہا ہے۔

 

 خیال رہے سال 2020 میں اداکار فیروز خان کی جانب سے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ساتھ ہی انہوں نے اپنی باقی کی زندگی اسلامی طرز اور دعوت تبلیغ میں گزارنے کا فیصلہ کیا تھا۔