بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ اسٹار سلمان خان نے عید پر ایک جیسا انداز اپنا کر مداحوں کو خوش کردیا۔
گزشتہ روز پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، اس موقع پر شوبز شخصیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے عید لُکس شیئر کرکے مداحوں کی تعریفیں سمیٹیں۔
ان شوبز شخصیات میں بالی ووڈ کے میگا اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے روایتی انداز میں لاکھوں مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔
سلمان خان اور شاہ رخ خان نے اپنا مخصوص اپناتے ہوئے اپنے گھر کی بالکونی میں آکر مداحوں کو ہاتھ ہلاتے ہوئے عید کی مبارکباد دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے ہمراہ اُن کے والد سلیم خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔