پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے کبھی گوشت کو ہاتھ نہیں لگایا اور نہ ہی کبھی پکایا ہے۔
حال ہی میں زارا نور عباس نے اپنے شوہر و اداکار اسد صدیقی کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے عید پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے زارا نور عباس نے کہا کہ میں نے کبھی گوشت کو ہاتھ نہیں لگایا اور میں اس کے قریب بھی نہیں جاتی، یہاں تک کہ قربانی کا گوشت دیکھتی بھی نہپں ہوں۔
زارا نور عباس نے کہا کہ میں اس بار عیدالاضحیٰ پر اپنے والدین کے گھر ہوں اور جب اپنے سُسرال میں ہوتی ہوں تو وہاں میری ساس ہی قربانی کا سارا گوشت دیکھتی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں کھانا نہیں پکاتی جبکہ میرے شوہر ہمیشہ مجھے سے کچھ پکانے کی درخواست کرتے ہیں لیکن اس بار میں نے سوچا ہے کہ میں اپنے شوہر کے لیے نمکین گوشت بناؤں گی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اسد اور ان کے سارے بھائی گوشت کھانے کے بہت شوقین ہیں، اسی وجہ سے میں نے کوکنگ کے لیے نمکین گوشت کا انتخاب کیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال 27 مارچ کو زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے نورِ جہاں رکھا۔