لاہور: پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے نشتر کالونی سے لاپتہ ہونے والے 13 سالہ بچے کی لاش گھر کی چھت پر رکھے ڈرم سے برآمد ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی سے لاپتہ ہونے والے 13 سالہ حسیب کی لاش گھر کی چھت پر رکھے ڈرم سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق اہل خانہ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ حسیب کو اُس کے سوتیلے بھائی علی اصغر نے قتل کر کے لاش چھپائی کیونکہ گمشدگی کے بعد سے ملزم مفرور ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لیے جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا۔
حسیب کی گمشدگی پر والد احمد یار کی درخواست پر اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔