لاہور: نشترکالونی میں 13 سال کے لڑکے کا قاتل سوتیلا بھائی نکلا جس کی تصدیق پولیس کی جانب سے کی گئی ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ حسیب کو ملزم علی اصغر نے گزشتہ روز تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے جائیدادکے تنازع پرسوتیلے بھائی کو قتل کیا جس کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو خوشاب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔