پشاور: لوئر دیر میں تیمرگرہ کے قریب ترئی کے مقام پر ویگو گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کا شکار گاڑی اپر دیر سے راولپنڈی جا رہی تھی۔
زخمیوں کو تیمرگرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ حادثے کے دو شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے 18 سالہ رمضان ولد نصراللہ کا تعلق عشیرئ درہ اپر دیر سے ہے۔