حبا بخاری کا اپنے بچوں سے متعلق دلچسپ انکشاف

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارحبا بخاری نے اپنے اور شوہر اداکار آریز احمد کے بچوں کی تعداد مداحوں سے شیئر کردی۔

 

حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے سوال و جواب کے سیشن میں اداکارہ حبا نے  اپنی سٹوری میں پرستاروں کے مختلف سوالات کے جواب دیئے تاہم ایک جواب ایسا تھا جو مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

 

انسٹاگرام پر اداکارہ حبا کی جانب سے رکھے جانے والے سوال و جواب کے دلچسپ سیشن میں ایک صارف نے اداکارہ سے سوال کیا کہ " آپ کے کتنے بچے ہیں؟"۔

 

مداح کے سوال کا مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے اداکارہ  حبا بخاری نے کہا کہ "فی الحال تو میرے شوہر ہی میرے لیے کسی  بچے سے کم نہیں ہیں وہی میرے اکلوتے بیبی ہیں"۔

 

اداکارہ کی جانب سے بے تکے سوال کا انتہائی سکون دہ  ہوکر مزاحیہ انداز میں جواب دینا مداحوں کو بھا گیا،مداح اداکارہ کی حاضر جوابی کی تعریف کرتے نظر آئے۔

 


 
یادرہے اس سے پہلے بھی نجی ٹی وی کی سحری ٹرانسمیشن میں  اداکارہ حبا اور ان کے شوہر آریز سے ا ن کی فیملی پلاننگ کے بارے میں سوال کرنے پر میزبان کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کافی زیادہ ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

 

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ کسی بھی جوڑے کا انتہائی نجی فیصلہ ہے کہ وہ اپنی فیملی بڑھانے کے بارے میں کب سوچیں گے، ٹی وی شوز کے میزبانوں کو اس قسم کے سوالات سے گریز کرنا چاہیے۔ 
واضح رہے کہ حبا بخاری اور آریز احمد کا شمار شوبز انڈسٹری کے ان  پسندیدہ کپلز  میں کیا جاتا ہے جو اپنی ازدواجی زندگی کے ساتھ اپنے کیریئر کو آگے بڑھا رہے ہیں۔