بالی وڈ کے نامور ہدایت کار انوراگ کشیپ نے کہا ہے کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار کا باورچی پروڈیوسر سے روزانہ 2 لاکھ روپے خرچہ لیتا تھا۔
ایک تازہ انٹرویو میں بھارتی ڈائریکٹر نے بتایا دو لاکھ خرچے پر مجھے بہت حیرانی ہوئی اور استفسار پر معلوم ہوا کہ اداکار خاص پرندوں کی ڈش کھاتا ہے اور اسے صحت کا کوئی مسئلہ تھا۔
انوراگ کشیپ کے مطابق فلم سیٹ پر میک اپ آرٹسٹ دن کے 75 ہزار سے زائد چارج کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اتنی زیادہ فیسیں دیکھ کر ان کی خواہش بیدار ہوئی کہ کاش وہ بھی بال بنانے والے یا میک اپ آرٹسٹ ہوتے۔