مسلم لیگی رہنما جاوید لطیف کا ملک میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ : ایک انتظام کے تحت موجودہ حکومت لائی گئی اور نوازشریف کی دو تہائی اکثریت کا راستہ روکا گیا

مسلم لیگ نواز کے رہنما جاوید لطیف نے مطالبہ کیا ہے کہ 2018 کے الیکشن اور حالیہ انتخابات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے اور ملک میں دوبارہ عام انتخابات کرائے جائیں۔ 

جاوید لطیف نے کہا کہ ایک انتظام کے تحت موجودہ حکومت لائی گئی اور نوازشریف کی دو تہائی اکثریت کا راستہ روکا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے تین سزائیں دینا بھی اسی ارینجمنٹ کا حصہ تھا۔ 

جاوید لطیف نے تحریک عدم اعتماد پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ملک میں استحکام نہیں چاہتے انہوں نے ایک ارینجمنٹ کے تحت تحریک عدم اعتماد کا ماحول بنایا تاکہ نوازشریف کی مقبولیت میں کمی اور بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت میں اضافہ کیا جاسکے۔ جس میں جنرل باجوہ اور فیض حمید سب ایک پیج پر تھے۔