اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیدی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

ہائی کورٹ کے جسٹس محسن نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے کمیشن کی رپورٹ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور محکمہ داخلہ پنجاب کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ ‏21 مئی 2022 کو اینٹی کرپشن پنجاب نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا تھا۔