شاہدرہ میں 8 سالہ بچہ گھر میں موجود پستول سے کھیلتے ہوئے موت کے منہ میں چلا گیا ۔
لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں 8 سالہ بچے نے پستول کے ساتھ کھیلتے ہوئے خود پر گولی چلائی جس سے اس کی جان چلی گئی،حادی نامی بچہ گھر میں پڑے پستول کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جو بچے کی موت کی وجہ بنی۔
مقامی پولیس نے بچے کی لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔