معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کو اہلیہ نے تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل

لاہور: پاکستانی معروف یوٹیوبر سعد رحمٰن المعروف ڈکی بھائی نے ویوز کی خاطر اہلیہ سے تھپڑ کھالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ڈکی بھائی نے اپنے یوٹیوب چینل پر نیا وی لاگ اپلوڈ کیا جس میں یوٹیوبر اور اُن کی اہلیہ عروب جتوئی نے اپنی والدہ سے لڑائی کا پرینک کیا۔

جھوٹی لڑائی پر مبنی وی لاگ میں ڈکی بھائی اور عروب جتوئی اپنی والدہ (ڈکی بھائی کی ساس) کو یہ یقین دلاتے رہے کہ ڈکی دوسری لڑکیوں سے رومانوی باتیں کرتے ہیں اور اپنی اہلیہ کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

ڈکی بھائی اور عروب نے اپنی جھوٹی لڑائی کو سچ دکھانے کے لیے آپس میں بحث بھی کی اور پھر لڑائی کو بڑھاتے ہوئے عروب نے اپنی والدہ کے سامنے ہی شوہر ڈکی کو زور دار تھپڑ مار دیا۔

اسی دوران، عروب جتوئی کی والدہ اپنی بیٹی اور داماد کو سمجھاتی رہیں لیکن دونوں ویوز کی آڑ میں جھوٹی لڑائی لڑتے رہے۔

یوٹیوبر جوڑی کے وی لاگ کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں عروب نے ڈکی کو تھپڑ مارا، اس کلپ پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے یوٹیوبر کی اہلیہ پر شدید تنقید کی۔

صارفین نے کہا کہ یوٹیوبرز ویوز اور ڈالرز کمانے کی خاطر کچھ بھی کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں، ان لوگوں نے میاں بیوی کے رشتے کا مذاق بنا دیا ہے۔


View this post on Instagram

A post shared by WOW 360 (@wow360pk)