اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
چیف جسٹس کی منظوری سے اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں10 جولائی سے10 ستمبر تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی اور ڈسٹرکٹ کورٹس ایسٹ اینڈ ویسٹ میں یکم اگست سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا۔
چھٹیوں کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ماتحت عدالتوں میں31 اگست تک تعطیلات رہیں گی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے دونوں نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں۔