خیبرپختونخوا سے جاری انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنز کی مبینہ جعلی تصدیق کا اسکینڈل سامنے آگیا۔
ہانگ کانگ سے 89 اور آسٹریلیا سے متعددجعلی لائسنس کی تصدیق کی شکایات سامنے آئیں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کو معاملےکی چھان بین کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزارت خارجہ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا سے کم عمر افراد کوبھی ڈرائیونگ لائسنس جاری کیےگئے۔
مراسلے میں انکشاف کیا گیا کہ پاکستان کے دیگر صوبوں کے شہریوں کوبھی ڈرائیونگ لائسنس جاری کیےگئے، ایسے لوگوں کو بھی لائسنس جاری کیےگئے جوپاکستان آئے ہی نہیں تھے۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ نظام میں خامیوں کے باعث کئی لوگوں نے جعلی لائسنس حاصل کیے۔
وزارت خارجہ نے سفارش کی کہ معاملےکی چھان بین کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ہانگ کانگ حکومت نے ڈرائیونگ لائنس کی جعلی تصدیق کے اسکینڈل پر قومی احتساب بیورو سے رابطہ کیا ہے۔