اداکاری سے قبل ’چوکیداری‘ کا کام بھی کیا ہے، نواز الدین صدیقی کا انکشاف

 ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکاری سے قبل ’چوکیداری‘ کا کام بھی کر چکے ہیں۔

نوازالدین صدیقی نے اپنے شوبز کیریئر کے مشہور کردار غریب لوگوں والے کیے ہیں اس لئے ان کے متعلق یہ بات مشہور ہے کہ ان کا تعلق غریب گھرانے سے ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے اس بات کو مسترد کیا ہے کہ وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اور واضح الفاظ میں بتایا کہ ان کا خاندان مالی لحاظ سے مستحکم تھا۔

نوازالدین صدیقی نے بتایا کہ انہوں نے چوکیداری کا کام اس لئے کیا کہ وہ گھر والوں کے پیسوں پر رہنا نہیں چاہتے تھے اور خود محنت کرکے کمانا چاہتے تھے۔

اس موقع پر مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے اداکار نے کہا کہ ان کی شکل غریبوں والی ہے لیکن وہ غریب نہیں تھے۔