لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور فنکار اورنگزیب لغاری نے کہا ہے کہ انہیں اپنی زندگی میں دوسری شادی کرنے پر سب سے بڑا پچھتاوا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ دوسری شادی ان کی زندگی کا بدترین تجربہ رہا ہے اور وہ کسی کو بھی دوسری شادی کا مشورہ نہیں دیں گے۔
اورنگزیب لغاری کا کہنا تھا کہ دوسری اہلیہ توقعات کے خلاف نکلی اور اس کے ساتھ شادی کو آخری حد تک نبھانے کی کوشش کی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ دوسری بیوی کو طلاق نہیں دینا چاہتے تھے اسی لئے وہ ان کے دونوں بیٹوں کو لے کر امریکا چلی گئی۔
اداکار نے بتایا کہ جب دوسری اہلیہ امریکا جارہی تھی تو وہ اس لئے رو رہے تھے کہ انہوں نے اپنی زندگی کے اچھے برس اس عورت کے پیچھے ضائع کردیئے۔