امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے دو دوستوں نے گینز ورلڈ ریکارڈ کا ٹائٹل دوبارہ حاصل کرنے کیلئے ایک گھنٹہ، 8 منٹ اور 52 سیکنڈ ایک بڑی گیند کو پاس کرتے ہوئے گزار دیے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ رش جو کہ ایک سلسلہ وار گنیز ورلڈ ریکارڈز بنانے کے مشن پر ہیں، مذکورہ بالا ریکارڈ بنانے کے لیے سیٹھ لیمنز کے ساتھ مل کر اس ریکارڈ کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے کوشش کی جو انہوں نے 2021 میں 4,169 پاسز کے ساتھ قائم کیا تھا تاہم بعد میں یہ ریکارڈ کسی اور نے توڑ دیا تھا۔
ڈیوڈ نے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی نے 1 گھنٹہ 8 منٹ اور 52 سیکنڈز تک 7,827 بار گیند کو پاس کیا جو ٹائٹل دوبارہ حاصل کرنے کے لیے کافی ہےہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طویل عرصے کے نتیجے میں انہیں گردن، بازوؤں اور کندھوں میں درد کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ اس ریکارڈ کے بعد ڈیوڈ کے موجودہ ریکارڈز کی مجموعی تعداد 179 تک پہنچ جاتی ہے۔ ڈیوڈ کو دنیا میں سرفہرست ریکارڈز ہولڈر کا مقام حاصل کرنے کے لیے 181 ٹائٹل درکار ہیں۔