عمران خان کی بطور بہترین کرکٹر آج بھی فین ہوں، عفت عمر

لاہور: پاکستانی اداکارہ عفت عمر نے کہا ہے کہ وہ بہترین کرکٹر ہونے کی وجہ سے عمران خان کی آج بھی مداح ہیں۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہے جس میں وہ بانی پی ٹی آئی کی شخصیت اور سیاست پر اپنے خیالات شیئر کرتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ عمران خان ایک بہترین انسان دوست فرد ہیں اور جب وہ کرکٹر تھے تو بالکل مختلف تھے۔

عفت عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاست میں آنے کے بعد بدل گئے اور انہوں نے سیاستدانوں کے خلاف بیانیے کو مضبوط کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ جذبات کو ایک طرف رکھ کر یہ نظریہ رکھتی ہیں کہ ملک میں سسٹم کو چلنا چاہئے اور ہمیں اپنے سیاستدانوں کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں۔