بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا زیر گردش ہیں جس میں وہ اپنی ممکنہ گرل فرینڈ کے ساتھ دکھائی دیے۔
آریان خان کے مداح یہ راز جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ ان کی گرل فرینڈ آخر کون ہیں اور کہاں سے تعلق رکھتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر آریان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ایک ڈانس پارٹی میں ایک لڑکی کے ساتھ دیکھا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کی گرل فرینڈ کا نام لاریسا بونیسی ہے جن کا تعلق برازیل سے بتایا گیا ہے۔ جب کہ کچھ قیاس آرائیاں یہ بھی ہیں دونوں ایک دوسرے کو کافی عرصے سے ڈیٹ بھی کر رہے ہیں۔
وائرل ہونے والی ڈانس پارٹی کی ویڈیو میں آریان خان کے ہمراہ موجود لڑکی لاریسا بونیسی بتائی جا رہی ہے مگر ویڈیو میں ان کی شکل ٹھیک طرح سے دکھائی نہیں دے رہی جس سے ان کی شناخت کرنا مشکل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کی لاریسا بونیسی سے ملاقات کی افواہیں رواں سال کی شروعات میں Reddit پر پھیلی تھیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے دعویٰ کیا کہ آریان اور لاریسا کے درمیان کچھ چل رہا ہے کیونکہ آریان نے سوشل میڈیا پر لاریسا اور ان کی والدہ کو فالو بھی کیا ہوا ہے۔
دوسری جانب کنگ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کوگزشتہ روز ممبئی میں اداکاروں کی ایک تقریب میں گرل فرینڈ لاریسا بونیسی کے ساتھ دیکھا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پہلے آریان خان سیاہ ٹی شرٹ اور آرمی جینز اور ڈینم جیکٹ پہن کر وہاں پہنچتے ہیں جس کے بعد لریسا بونیسی بھی اس ایونٹ میں شرکت کے لیے وہاں پہنچتی ہیں۔