انوراگ کشیپ کی بیٹی نے امبانی خاندان کی شادی کو ’سرکس‘ قرار دے دیا

 ممبئی: بالی وڈ ڈائریکٹر انوراگ کشیپ کی بیٹی یوٹیوبر عالیہ نے امبانی خاندان کی شادی کو ’سرکس‘ قرار دے دیا ہے۔

ایک میڈیا گفتگو میں عالیہ کشیپ نے انکشاف کیا کہ انہیں شادی کی تقریبات میں شرکت کی دعوت ملی تھی لیکن انہوں نے اس میں جانے سے انکار کردیا۔

یوٹیوبر عالیہ کشیپ کا کہنا تھا کہ وہ خود کو بیچنا نہیں چاہتیں اسی لئے انہوں نے اس شادی میں شرکت نہیں کی۔

عالیہ کا کہنا تھا کہ وہ شادی کی تقریبات کو سوشل میڈیا پر دیکھ رہی ہیں اور یہ ایک شادی سے زیادہ ’سرکس‘ بن گئی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ امبانی خاندان انفلوئنسرز کو شادی کی تشہیر کے لیے خرید رہا ہے اور انہیں ان تقریبات سے زیادہ عزیز اپنی عزت ہے۔