لاس اینجلس: مشہور ویب سیریز ‘بریجرٹن’ کی اسٹار نکولا کوگلن نے فلسطین کے لیے 20 لاکھ ڈالر جمع کرلیے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس کی مشہور سیریز’ بریجرٹن’ میں اہم کردار ادا کرنےوالی اداکارہ نکولا کوگلن نے فلسطینیوں کے لیے 20 لاکھ ڈالرز کے فنڈز جمع کرلیے۔
اداکارہ نے یہ فنڈز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے فلسطینی بچوں کے ریلیف فنڈ ( پی سی آر ایف) کے لیے جمع کیے۔ نکولا کوگلن کی سوشل میڈیا پر فنڈز اکٹھا کرنے کی کوششوں سے نہ صرف پیسے جمع ہوئے بلکہ لوگوں کو فلسطین کی صورتحال اور فلسطینی بچوں کی حالت زار کے بارے میں بھی بڑے پیمانے پر آگہی حاصل ہوئی۔
اداکارہ نکولا کوگلن کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں وہ کام کررہی ہوں جو مجھے پسند ہے اور میں پوری دنیا میں گھومتی ہوں لیکن اس کے ساتھ ساتھ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے مجھے اس کا بھی علم ہے۔ فلسطین اور فلسطینی بچوں کے لیے کچھ کرنا میری اخلاقی ذمہ داری تھی۔ اور مجھے فلسطین کے لیے فنڈز اکٹھا کر کے بہت اچھا لگا اور خوشی محسوس ہوئی۔
فسلطینی بچوں کے لیے فنڈز جمع کرنے پر پی سی آر ایف نے اداکارہ نکولا کوگلن کا شکریہ ادا کیا۔