اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی واقعات پر درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ درخواست بریت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
تھانہ کھنہ میں درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی کو بری کیا گیا۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی، علی نواز اعوان اور راجہ خرم شہزاد کے خلاف 9 مئی واقعات پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔