پی ڈبلیو ڈی کا محکمہ ختم کرنے کی با ضابطہ منظوری

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے پی ڈبلیو ڈی کا محکمہ ختم کرنے کی با ضابطہ منظوری دے دی، ناقص کارکردگی کی بنا پر پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے خاتمے کی ہدایت کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، وفاقی کابینہ کو پی ڈبلیو ڈی کی کار کردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس نے پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی ، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کا محکمہ ختم کرنے کی با ضابطہ منظوری دے دی۔

یاد رہے حکومت نے پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ بند کرنے کے لیے حتمی پلان بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی ملازمین،ایچ آر اور متبادل پلان کو حتمی شکل دیا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ناقص کارکردگی کی بنا پر پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے خاتمے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈپارٹمنٹ بطورادارہ اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا ہے۔