کینسر میں مبتلا حنا خان نے اپنے کٹے ہوئے بالوں سے وگ بنا کر پہن لی

 ممبئی: کینسر میں مبتلا ہونے والی بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنے کٹے ہوئے بالوں سے وگ بنا کر پہن لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دو ماہ قبل اداکارہ میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کا اعلان انہوں نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے کیا ہے۔

اپنی پہلی کیموتھراپی کے حوالے سے پوسٹ کے بعد جب کیموتھراپی کے اثرات نمایاں ہونے لگے تو اداکارہ نے اپنے بال کٹواتے ہوئے بھی ویڈیو شیئر کی اور پھر اپنے زخموں کے نشان بھی مداحوں کو دکھائے۔

اداکارہ نے اپنے بال کٹواتے ہوئے ویڈیو شیئر کی تو اس کے ساتھ یہ بھی بتایا تھا کہ وہ اپنے ان ہی بالوں کی وگ بنوائیں گی تاکہ علاج کے اس مشکل دور کے دوران وہ اس کا استعمال کر سکیں۔

میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ نے کینسر میں مبتلا ہونے کا اعلان کرنے سے قبل دو مختلف ویڈیوز شیئر کی تھی جس میں انہیں نئے ہیئر اسٹائل میں مختلف مصنوعات کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور اس میں انہوں نے اسی وگ کا استعمال کیا ہوا ہے۔