جو رن مرید نہیں وہ مرد نہیں، خلیل الرحمان قمر کے بیان نے نیا تضاد کھڑا کردیا

پاکستانی معروف ڈرامہ نگار و مصنف خلیل الرحمان قمر ایک بار پھراپنے بیان کی وجہ سے  تنقید کی زد میں آگئے۔

 

 خلیل الرحمان قمر اکثر سوشل میڈیا کی زینت بنے دکھائی دیتے ہیں اور اکثر اپنے جارہانہ بیانات کے باعث لوگوں کی توجہ حاصل کرتے رہتے ہیں،خلیل الرحمٰن قمر جو کہ اپنے سخت بیانات کے باعث لوگوں کی تنقید کا نشانہ بنتے ہیں،  ایک بار پھر  سوشل میڈیا صارفین نے  خلیل الرحمان  قمر   کو  مرد کے حوالے سے متضاد بیان پر   آڑے ہاتھوں لے لیا۔

 

سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ جس میں خلیل الرحمان قمر  کہا ہے کہ "جو رن مرید نہیں وہ مرد نہیں"، جس پر صارفین کیلئے خاموش رہنا مشکل ہوگیا۔

 

ایک صارف نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس انسان کے الفاظ عجیب و غریب ہوتے ہیں،بیوی کا ساتھ دینا رن مریدی نہیں ہوتی بلکہ شوہر کی عزت بڑھتی ہے،کہ آپنے اسکے کام میں مدد کی،اس سے عزت ، محبت بڑھتی ہے اور اچھا لگتا ہے۔


 

ایک اور صارف کا لکھنا تھا کہ "جوڑوں کا غلام"،جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ "جا "پینیاکا "اپنا کام کرجاکے۔"

 

ایک اور صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بیوی کی خدمت کرنا کوئی رن مریدی نہیں، لیکن ہر کام کی اک حد ہوتی ہے۔

 

 

واضح رہے کہ کچھ روز قبل خلیل الرحمان قمراداکارنعمان اعجاز کے لیے گھٹیا کا لفظ لائیو پروگرام میں استعمال کیا جس پر میزبان سمیت سامعین بھی ہکا بکا رہ گئے۔