لاہور : بجلی صارفین کو بھاری بلوں سے چھٹکارا دلانے کے لیے مفت سولر پینل دینے کی تاریخ کا اعلان ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک طرف صارفین بجلی کی بڑھتی قیمتوں اور بھاری بلوں سے پریشان ہیں ، وہیں صوبائی حکومتوں کی جانب سے مفت سولر پینل دینے کے اعلانات کیے جارہے ہیں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی کے بھاری بلوں سے چھٹکارا دلانے کے لیے روشن گھرانہ کے نام سے اسکیم کی منظوری دی، پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر 45 لاکھ گھریلو صارفین کو پنجاب حکومت آسان اقساط پر سولر سسٹم لگا کر دے گی۔
اب مفت سولر سسٹم کن صارفین کو دیئے جائیں گے اور سولر سسٹم دینے کا سلسلہ کب سے شروع ہوگا؟ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا جشن آزادی کے دن سے سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، 200 یونٹ تک استعمال کرنیوالے 14 اگست سے سولر پینل حاصل کرسکیں گے۔
اس کے علاوہ 200 سے500 یونٹ استعمال کرنیوالےکو سولر پینل 10 فیصد معاوضہ کی ادائیگی پرملیں گے جبکہ 500یونٹ تک سولر پینل کی فراہمی کی 90 فیصد رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی۔
بلا سود ادائیگی پانچ سال میں سولر پینل کی فراہمی بینکوں کے ذریعے ہوگی ، پنجاب حکومت نے سولر پینلز کی فراہمی کی اسکیم کی تمام ایس او پیزطے کر لیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ سولرپینلز کی فراہمی سے بجلی بل میں 40 فیصد کمی ہوگی، عوام کو ریلیف دینا ہی میرا مشن ہے، مشکل حالات ہیں لیکن ہم عوام کیساتھ ہیں اور رہیں گے۔۔