وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد اور لاہور کی ٹیم گوجرانوالا پہنچی تھی۔ ذرائع نے بتایاکہ ایف آئی اے نے صنم جاوید کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم صنم جاوید کو سینٹرل جیل سے لیکر روانہ ہوگئی۔
ذرائع نے بتایاکہ صنم جاوید کو ایف آئی اے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو جیل سے فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔