الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کیلئے مقرر کر لیا ہے ۔
الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 23 جولائی کو کرے گا، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ سماعت کرے گا،تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کو نوٹس جاری، الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے انٹرا پارٹی الیکشن پر سوالات اٹھائے ہیں، ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے سوالات پر کمیشن کو مطمئن کرے گی۔