وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ 13 سال سے کم کرکے 6 سال تک لے آئے ہیں، اپنی بجلی سستے نرخوں پر مقامی صنعتوں کو فراہم کرنے پر کام کررہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں صوبائی حکومت کو اپنی ٹرانسمیشن لائین کی ضرورت ہے، صوبائی حکومت اس شعبے میں نجی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ایز آف ڈوئنگ بزنس پالیسی کے تحت سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کریں گے۔