ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ ملا کر بیچنے کا انکشاف

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ ملانے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ ملانے کے معاملے کا نوٹس چیئرمین اوگرا مسرور خان کی زیر صدارت اجلاس میں لیا گیا۔ 

اوگرا کے ترجمان کے مطابق پنوعاقل میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ایل پی جی میں ملانے کی اطلاعات موصول ہوئیں، پنوعاقل کے اسسٹنٹ کمشنر نے 4 مقامات پر چھاپے مار کر تمام مقامات کو سیل کر دیا۔

ترجمان اوگرا کے مطابق اس غیرقانونی اور خطرناک عمل میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیم نے پنو عاقل میں ایل پی جی سائٹس کا معائنہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں اتھارٹی ممبران، انفورسمنٹ، لیگل اور ایل پی جی ٹیموں نے شرکت کی۔