رنبیر کپور سے اکثر بات ہوتی رہتی ہے، فواد خان

لاہور: اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور سے اکثر رابطہ رہتا ہے۔

ماڈل اور اداکار فواد خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ رنبیر کپور سے کبھی چیٹ اور کبھی فون پربات ہوجاتی ہے۔ میرے کپور خاندان سے بہت اچھے تعلقات ہیں اوران سے احترام اور محبت کا رشتہ ہے۔ فواد خان نے فلم اے دل ہے مشکل میں رنبیر کپور کے ساتھ کام کیا تھا۔

فواد خان نے مزید کہا کہ فلم میکر کرن جوہر اور شکن بٹرا سے بھی محبت کا تعلق ہے۔ ہہت سے بالی ووڈ پروڈیوسرز سے بھی دوستی ہے اور ہم اکثر ملنے کا پروگرام بھی بناتے رہتے ہیں۔ بالی ووڈ میں جن لوگوں سے دوستی اور تعلق تھا وہ آج بھی برقرار ہے۔ تمام لوگ بہت عزت دیتے ہیں اورپیار سے ملتے ہیں۔


فواد خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رنبیر کپور کی ہٹ فلم اینیمل اب تک نہیں دیکھی ہے لیکن میں یہ فلم دیکھنا چاہتا ہوں۔ اینیمل نیٹ فلکس پر موجود ہے اور ہر کسی نے مجھے کہا ہے کہ یہ فلم ضرور دیکھوں۔ بالی ووڈ میں فواد خان کی آخری فلم کرن جوہر کی ‘ اے دل ہے مشکل’ تھی۔ ہندو انتہاپسندوں نے 2016 میں پاکستانی اداکاروں اور گلوکاروں کے بالی ووڈ میں کام کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔