اکشے کمار نے اپنا اصل نام بتادیا، مداح حیران

بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے اپنے اصل نام سے متعلق انکشاف کیا ہے جس پر ان کے مداح ان کا حقیقی نام سن کر حیران رہ گئے۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکار اکشے کمار کو اسٹنٹ مین کہا جاتا ہے اور یہ اپنی سخت روٹین اور فٹنس سے کافی مشہور ہیں۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اکشے کمار نے اپنے نام سے متعلق انکشاف کیا اور بتایا کہ ان کا اصل نام راجیو بھاٹیہ ہے۔

اکشے کمار کے مطابق انہوں نے اپنی پہلی فلم 'آج' کی شوٹنگ کے دوران نام تبدیل کیا اور انہوں نے فلمی ہیرو 'کمار گورو' سے متاثر ہو کر اپنا نام تبدیل کیا جن کا فلم کے کردار میں نام اکشے تھا۔

بالی وڈ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ  'کمار گورو' کی ڈیبیو فلم کے  کردار سے متاثر ہوئے اس لیے انہوں نے اپنا نام اکشے کمار رکھ لیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بہت سے اداکار ایسے ہیں جنہوں نے اپنا نام تبدیل کیا ہے جن میں دلیپ کمار اور امیتابھ بچن بھی شامل ہیں۔