ابھیشیک کے طلاق کی پوسٹ لائیک کرنے کے بعد امیتابھ بچن کی ٹوئٹ وائرل

بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن اور اداکارہ ایشوریا رائے کے درمیان آج کل علیحدگی کی خبریں سرگرم ہیں جس کے بعد اب سینئر اداکار کی ایک ٹوئٹ وائرل ہورہی ہے۔

 مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں ابھیشیک کا اہلیہ اور بیٹی کے بجائے والدین کے ہمراہ فوٹوشوٹ ایک بار پھر موضوع بحث بنا تاہم تقریب سے وائرل کچھ تصویروں نے مداحوں کو خوش بھی کیا۔

جس کے بعد ابھیشیک نے سوشل میڈیا پر بھارتی صحافی کی جانب سے شیئر طلاق سے متعلق پوسٹ پر لائیک کیا جس نے ایک بار پھر ابھیشیک اور ایشوریا کو ساتھ دیکھنے کے خواہش مند مداحوں کو اداس کردیا۔

ابھیشیک کی لائیک کی گئی پوسٹ میں درج تھا کہ ’جب محبت آسان نہ لگنے لگے ، طلاق کسی کے لیے کبھی بھی آسان نہیں ہوتی، کون خوشی سے زندگی گزارنے کا خواب نہیں دیکھتا لیکن اس کے باوجود زندگی کبھی بھی ویسی نہیں ہوتی جیسی ہم امید کرتے ہیں لیکن جب لوگ اپنی زندگی کا ایک خاص حصہ ایک ساتھ گزارنے کے دہائیوں بعد الگ ہوجاتے ہیں تو وہ کیسے برداشت کرتے ہیں؟'

اب امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

بظاہر تو اس پوسٹ سے ابھیشیک اور ایشوریا کی ذاتی زندگی کا کوئی لینا دینا نہیں لیکن مداح امیتابھ کے کیپشن کو ان کے بیٹے اور بہو کی زندگی سے جوڑ رہے ہیں۔

سینئر اداکار  نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ 'مشکل اور کٹھن کام کی طرف واپسی ہوگئی لیکن زندگی کبھی آسان نہیں ہوتی'۔

ابھیشیک کے طلاق کی پوسٹ لائیک کرنے کے بعد امیتابھ بچن کی ٹوئٹ وائرل
فوٹو: اسکرین گریب

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق کی خبریں گزشتہ کچھ مہینوں سے زیرِ گردش ہیں البتہ دونوں کی جانب سے اس پر باضابطہ لب کشائی نہیں کی گئی ہے۔

اس سے قبل ایشوریا رائے کے بچن ہاؤس چھوڑنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں اور امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے اَن فالو بھی کردیا تھا۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔