الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خواتین کو عام انتخابات میں جنرل نشستوں کے 5 فیصد ٹکٹس نہ دینے پر جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت 12 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن میں نے الیکشن ایکٹ سیکشن 206 پر عمل درآمد کے حوالے سے کیس 25 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر مینگل ، تحریک لبیک کے سعد رضوی، اے این پی کےاسفندیار ولی کو نوٹس جاری کر دیے۔
جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان، پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور کو بھی نوٹس جاری کیے گئے۔
الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت 25 جولائی کو ہوگی۔