190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کردی گئی، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان پر جرح مکمل کرلی۔
پرویز خٹک ،سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل ظہیر عباس چودھری نے جرح مکمل کرلی۔
پرویز خٹک اور زبیدہ جلال پر بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل آئندہ سماعت پر جرح کریں گے، بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل آج عدالت پیش نہ ہوسکے ، بانی پی ٹی آئی نے انگریزی روزنامہ فراہم کرنے کی درخواست دائر کردی۔
ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء ظہیر عباس چودھری، عثمان گل، بیرسٹر علی ظفر و دیگر پیش ہوئے۔