اسلام آباد : پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو گرفتار کرکے سیکریٹریٹ سے تمام ریکارڈ ضبط کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ پر پہنچی اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کوحراست میں لے لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ سے تمام ریکارڈ ضبط کرلیا ہے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے چیئرمین پی ٹی آئی اور رؤف حسن کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی اور کہا پولیس والے دونوں کوساتھ لے گئے ہیں، وجہ نہیں بتائی، ان کے موبائل فونزبھی لے لیے ہیں۔