مکیش امبانی کیلئے بہو قسمت والی ثابت ، کاروبار میں بھاری منافع کی خوشخبری

مکیش امبانی کیلئے نئی بہو رادھیکا مرچنٹ قسمت والی ثابت ہوئی اور گھر میں قدم ڈالتے ہی کاروبار میں بھاری منافع کی خوشخبری ساتھ لے آئی۔

تفصیلات کے مطابق مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کے دنیا بھر میں چرچے رہے جس کی تقریبات 7 مہینے تک جاری رہیں ، تاہم 12 جولائی کو ہونے والی شادی کی تقریبات 14 جولائی تک جاری رہیں جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ، سابق برطانوی زیراعظم ٹو نی بلیئر ، سام سنگ کے چیئرمین لی جائے ینگ اور بالی ووڈ کی معروف شخصیات نے شرکت کی ۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اننت امبانی کی شادی میں بے پناہ اخراجات کرنے کے باوجود مکیش امبانی کی دولت میں کمی نہیں ہوئی بلکہ اس شادی کے بعد ان کی دولت میں مزید 25 ہزار کروڑ انڈین روپے (تقریباً 3 ارب اڈالر) کا اضافہ ہوا ہے۔

بلومبرگ بلین ایئر انڈیکس کے مطابق 5 جولائی کو مکیش امبانی کی دولت کا تخمینہ 118 ارب ڈالر تھا، 12 جولائی تک ان کی کل دولت اور اثاثوں کا تخمینہ 121 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نئی بہو رادھیکا مرچنٹ کے آتے ہی سسر مکیش امبانی کی دولت میں 3 ارب ڈالرز یعنی 25 ہزار کروڑ بھارتی روپے کا اضافہ ہوگیا۔

 بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق 5 جولائی کو امبانی کے اثاثوں کی مالیت 118 ارب ڈالرز تھی تاہم 12 جولائی کو اثاثے 121 ارب ڈالرز ہوگئے اور وہ  ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 11 ویں نمبر پر آگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 12 جولائی کو بیٹے کی شادی کے دن ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز کی قیمت میں ایک فیصد اضافہ ہوا جس کے باعث ان کے اثاثے بھی بڑھ گئے جبکہ گزشتہ ایک ماہ میں ان کے شیئرز کی قیمت میں 6 فیصد سے زائد اضافہ ہوا تھا۔