عروہ حسین نے شہریار منور کے ہمراہ لاہور کے بازار سے شوٹنگ کی ویڈیو شیئر کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ، گلوکارہ و ماڈل عروہ حسین نے سوشل میڈیا پر نئی پوسٹس شیئر کی ہیں۔

عروہ حسین نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کو، فلم و ٹی وی کے اداکار شہریار منور کے ساتھ لاہور کے بازار میں شوٹنگ میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں عروہ حسین کو خوبصورت سیاہ لباس میں جبکہ شہریار منور کو خاکی کُرتے اور جینز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں فنکاروں کی آن اسکرین کیمسٹری بھی خوب جچ رہی ہے۔

ویڈیو سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عروہ حسین اور شہریار منور کا آنے والا نیا پروجیکٹ محبت کی رومانٹک کہانی پر مبنی ہوگا۔

اداکارہ عروہ حسین نے اپنی دوسری پوسٹ میں اس بات کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

عروہ حسین کا بتانا ہے کہ میں اور شہریار منور، معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے نئے ویڈیو سانگ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔