برازیلی گلوکار آئرس ساساکی لائیو پرفارمنس کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ 13 جولائی کو پیش آیا، 35 سالہ برازیلی گلوکار اسٹیج پر گانا گا رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے اسٹیج پر رکھے گیلے پنکھے کو ہاتھ لگایا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گلوکار کو اس پنکھے سے زوردار کرنٹ کا جھٹکا لگا جس کے باعث وہ ہلاک ہوگئے، مقامی پولیس کے مطابق اسٹیج پر گیلا پنکھا موجود ہونے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق عینی شاہدین کے بیانات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور رپورٹس کا بھی مشاہدہ کیا جارہا ہے اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ہوٹل انتظامیہ بھی تحقیقات میں تعاون کررہی ہے۔