یواے ای کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے طلاق کا اعلان کرنے کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا کا رخ کیا ہے۔
انسٹاگرام پر شہزادی نے طلاق کے اعلان کے بعد پہلی بار پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی ننھی پری، 2 ماہ کی بیٹی مہرہ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔
انسٹاپوسٹ میں شیئر کی گئی تصویر میں شہزادی اپنی بیٹی کے ساتھ ایک سفید گھوڑے کے پورٹریٹ کے سامنے کھڑی ہوئی نظر آ رہی ہیں ۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کچھ کہے بغیر صرف سفید دل کے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔